counter easy hit

زعیم قادری پر قسمت کی دیوی مہربان

لاہور: نیب لاہور نے ن لیگ کے سابق صوبائی وزیر زعیم قادری کیخلاف زمینوں پر قبضے اور آمدن سے زائد اثاثوں کے الزامات پر جاری تحقیقات بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے

ذرائع نے بتایا کہ 8جنوری 2018ء کو چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں زعیم قادری و دیگر کے خلاف تحقیقات کرنے کی منظوری دی گئی تھی، زعیم قادری کے خلاف پنجاب سمال انڈسٹری کواپریٹو ایمپلائز ہائوسنگ سوسائٹی سے مبینہ طور پر غیر قانونی فوائد لینے، سوسائٹی کی مدد سے سوسائٹی کی زمین پر قبضہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور شہزاد سلیم کو تحقیقات کرنے کی ہدایت کی تھی، چیئرمین نیب نے زمینوں پر قبضے، اختیارات کا ناجائز استعمال اور آمدن سے زائد اثاثوں کے الزامات پر زعیم قادری ودیگر کے خلاف تحقیقات کرنے کی ہدایت کی تھی،سابق صوبائی وزیر زعیم قادری کے خلاف تحقیقات میں تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی اور نہ ہی نیب لاہور نے انہیں طلبی کے سمن جاری کیے، نیب کے ذرائع نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ چیئرمین نیب نے زعیم قادری کے خلاف الزامات کی جانچ پڑتال کرنے کی منظوری دی تھی تاہم تحقیقات بند کرنے کا حتمی فیصلہ چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق مسلم لیگ نے کے رہنما زعیم قادری نے حمزہ شہباز کو الیکشن کا چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ میرا مقابلہ تمہارے ساتھ ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما زعیم قادری کا اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چھوٹے کارکن کی حیثیت سے عملی سیاست کا آغاز کیا، میرے خون میں مسلم لیگ تھی ہے اور رہے گی، میرے والد نے ایوب خان اور یحیٰ خان کے دور میں جیلیں کاٹیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے 5 سال پابند سلاسل رہا، 8 سال نواز شریف کا ترجمان رہا اور مسلم لیگ ن پنجاب کا سیکریٹری جنرل بھی رہا۔ان کا کہنا تھا 2002 میں نواز شریف اور کلثوم نواز کا کورنگ امیدوار تھا، میری جگہ کچھ اور لوگوں کو آگے کر دیا گیا لیکن ایک لفظ نہیں کہا، اس بار بھی میری جگہ کسی اور امیدوار کو آگے کر دیا گیا۔زعیم قادری نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 133 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز کے بوٹ پالش نہیں کر سکتا، نوکری صرف اپنے کارکنوں کی کروں گا۔انہوں نے حمزہ شہباز کو محاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’سن لو تم، لاہور تمہارے باپ کی جاگیر نہیں ہے، تمہیں سیاست کر کے دکھاؤں گا‘۔زعیم قادری کا حمزہ شہباز کو کہنا تھا کہ تم اپنے بوٹ پالیشیوں کو لاؤ اور الیکشن لڑو، میرا مقابلہ تمہارے ساتھ ہے، میں پنجاب اور پاکستان کے ورکرز کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اپنی عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا، بڑھکیں نہیں مارتا آج سے الیکشن اور جنگ دونوں اکٹھی ہوں گی۔ایک سوال کے جواب میں زعیم قادری نے کہا کہ پارٹی میں صرف بوٹ پالش ہی معیار ہے، جو جو بولے گا میں اسے بتاتا جاؤں گا، میں کسی کا نام نہیں لے رہا، اگر کوئی چسکا تو میں بتاؤں گا کہ وہ کون ہے اور کیا کرتا رہا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما چوہدری نثار بھی آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کر چکے ہیں۔