counter easy hit

” عدلیہ نے اپنی ذمہ داری نبھائی ہے اور اب ہمیں ۔۔۔ “ بھارت میں ہم جنس پرستی کی اجازت ملنے پر اداکار عامر خان بھی میدان میں آگئے، ایسا اعلان کردیا جس کی ان سے کسی کو توقع نہ تھی

ممبئی ؛بھارتی سپریم کورٹ نے 2013 میں دیے گئے اپنے ہی فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ہم جنس پرستی کو قانونی قرار دے دیاہے جس پر بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار اور ادکارائیں فیصلے کے حق میں میدان میں آ گئیں ہیں اور اسے شاندار اقدام قرار دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے ہم جنس پرستی کو قانونی قرار دینے کے فیصلے پر اداکار عامر خان کا کہنا تھا کہ ” ہم سپریم کورٹ کا آرٹیکل 377 کو منسوخ کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں ، یہ ان لوگوں کیلئے تاریخی دن ہے جو کہ برابری کے حقوق پر یقین رکھتے ہیں ،عدلیہ نے اپنی ذمہ داری نبھا دی ہے اور اب ہمیں اپنی نبھانی چاہیے ۔“

سونم کپور نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ” ہم جنس پرست کمیونٹی کیلئے میر ی آنکھوں سے خوشی کے آنسو نکل آئے ہیں ، ایک دن یہاں پر کوئی لیبل نہیں ہو گا بلکہ ہر کوئی اپنے خوابوں کے شہر میں زندگی گزارے گا ۔“