counter easy hit

کپتان نے کبھی 100 دنوں میں شہد کی نہریں بہانے کی بات نہیں کی البتہ ۔۔۔ حکومت کی کارکردگی کیسی رہی؟صحافی نے اپوزیشن کو بھرپور جواب دے دیا

لاہور (ویب ڈیسک) سینئر صحافی انور لودھی کا کہنا ہے کہ کپتان نے کبھی 100 دن میں شہد کی نہریں بہانے کی بات نہیں البتہ انہوں نے دائریکشن ضرور ٹھیک کی ہے۔
حکومت کی 100 روزہ کارکردگی کے حوالے سے ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے انور لودھی نے کہا کہ : کپتان نے کبھی 100 دنوں میں شہد کی نہریں بہانے کی بات نہیں کی البتہ ڈائریکشن ٹھیک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ عمران خان حکومت کی سپیڈ تھوڑی سلو ہے لیکن انہوں نے ڈائریکشن ضرور ٹھیک کی ہے۔
انور لودھی نے حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے معیشت اور مالیاتی خسارے کو کم کرنے کی طرف توجہ دی ہے جبکہ آزادانہ خارجہ پالیسی کی بنیاد رکھی گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے اداروں میں اصلاحات اور کفایت شعاری کی پالیسی بھی اپنائی گئی ہے۔
انہوں نے پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی سے 100 دنوں کا حساب وہ پارٹی بھی مانگ رہی ہے جس سے پچھلے 10 سال سے تھر کے بچے اور کراچی کا کوڑا ہی نہیں سنبھالا جا رہا۔