counter easy hit

اسرائیلی وزیراعظم کے عشائیے میں جاپانی وزیراعظم کو جوتے میں میٹھا پیش

تل ابيب: اسرائیل کے وزیراعظم کی جانب سے سرکاری رہائش گاہ پر جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے کو دیئے گئے عشائیے میں طعام کے بعد پیش کیا جانے والا میٹھا جوتے کی شکل کے بنے برتن میں پیش کیا گیا۔

بین الاقوامی نشریاتی ادارے کے مطابق جاپان کے وزیراعظم شنزو آبرو اپنی اہلیہ کے ہمراہ رواں ماہ کے پہلے ہفتے اسرائیل کے سرکاری The Japanese prime minister sweets in the shoes of the Israeli prime ministerدورے پر پہنچے تھے جہاں اسرائیل کے وزیراعظم نتن یاہو اور ان کی اہلیہ نے مہمانوں کو اپنے سرکاری گھر پر مدعو کیا لیکن پُر تکلف عشائیے میں معروف شیف کی غلطی نے تنازع کھڑا کردیا۔

اسرائیلی وزیراعظم کے ذاتی شیف موشے سیونگ نے عشائیے کے بعد روایتی میٹھا دھات سے بنے ہوئے جوتے میں پیش کردیا جس میں چاکلیٹس اور شیریں خوان موجود تھیں۔ یہ جوتے بڑے سلیقے سے کھانے کی میز پر رکھے ہوئے تھے۔ جاپان میں جوتے کو انتہائی توہین آمیز سمجھا جاتا ہے اور جاپانی اپنے گھروں اور دفاتر میں جوتے اتار کر داخل ہوتے ہیں جب کے اراکین پارلیمان بھی اپنے دفاتر میں جوتے لے کر نہیں جاتے۔