counter easy hit

اسلامی ترقیاتی بنک گروپ کا ذیلی ادارہ (آئی ٹی ایف سی) پاکستان کو تیل اور ایل این جی کی درآمد کیلئے 55 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا قرضہ فراہم کریگا

اسلام آباد: اسلامی ترقیاتی بنک گروپ کا ذیلی ادارہ انٹرنیشنل اسلامی تجارتی فنانس کارپوریشن ( آئی ٹی ایف سی )پاکستان کو تیل اور ایل این جی کی درآمد کیلئے 55 کروڑ 10 لاکھ ڈالر (78 کروڑ روپے) کا قرضہ فراہم کریگا اس حوالے سے اقتصادی امورڈویژن اور آئی ٹی ایف سی کے مابین پیر کو معاہدہ پر دستخط ہوئے

اس موقع پر مشیرا مور خزانہ عبدالحفیظ شیخ بھی موجود تھے، معاہدہ کے تحت پاکستان سٹیٹ آئل ، پاک عرب ریفائنری ( پارکو) اور پاکستان ایل این جی لمیٹڈقرضہ کی یہ سہولت استعمال کرینگے، قرضہ ایک سال کی تیل و ایل این جی درآمد کیلئے استعمال ہوگا، آئی ٹی ایف سی نے پاکستان کو 2019 کیلئے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر قرضہ فراہم کرنے پر اتفاق کیا تھا جس میں سے 55 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا معاہد ہ کیا گیا ہے۔