counter easy hit

اسلامی تعاون تنظیم نے اقوام متحدہ کا مشن میانمار بھیجنے پر اتفاق کیا ہے، ملیحہ لودھی

نیو یارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ اوآئی سی اجلاس میں روہنگیا مسلمانوں سے متعلق فیصلے ہوئے جب کہ اقوام متحدہ کا فیکٹ فائنڈنگ مشن میانمار بھیجنے پر اتفاق ہوا ہے۔

The Islamic Cooperation Organization has agreed to send UN mission to Myanmar, Maleeha Lodhiسیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ترک صدرطیب اردوان نے افغان معاملے اور مسئلہ کشمیر پر پاکستان کےموقف کی تائید کی ہے جب کہ پاک امریکا بات چیت جاری رکھنے کے لئےامریکی وفد اکتوبر میں پاکستان آئے گا۔ او آئی سی اجلاس میں روہنگیا مسلمانوں پرمظالم رکوانے کے لئے اہم فیصلے ہوئے ہیں جب کہ اقوام متحدہ کا فیکٹ فائنڈنگ مشن میانمار بھیجنے پراتفاق ہوا ہے۔

سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم شاہد خاقان  کے ساتھ ترک صدر کی ملاقات میں روہنگیامسلمانوں سےمتعلق امورپرتبادلہ خیال کیا گیا، سری لنکن صدر سے وزیراعظم کی ملاقات میں سارک سمیت مختلف امورپربات چیت ہوئی جب کہ کرکٹ کےامورپر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اوراردن کےشاہ عبداللہ سےملاقات میں  شامی مہاجرین کے لئے اقدامات کو سراہا گیا ہے۔ وزیراعظم کی ایرانی صدرحسن روحانی کےساتھ اہم ملاقات ہوئی جبکہ افغان صدرسے ملاقات وقت کی کمی کے باعث ملتوی کی گئی ۔