counter easy hit

آئر لینڈ کی ٹیم کو آسان نہیں سمجھنا چاہیے، یونس خان

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اپنے دورکے عظیم بیٹسمین شمار کیے جانے والے یونس خان نے کہا ہے کہ طویل فارمیٹ کی کرکٹ میں پاکستان کا آئرلینڈ سے کوئی مقابلہ نہیں لیکن اس کے باوجود حریف ٹیم کو آسان نہیں سمجھنا چاہیے۔

The Ireland team should not be considered easy, Younis Khanسابق ٹیسٹ کپتان نے کہاکہ پاکستان کا ٹیسٹ کرکٹ میں آئرلینڈ سے مقابلہ نہیں کیا جاسکتا لیکن اس کے باوجود ہمیں مخالف ٹیم کو ہرگز آسان نہیں لینا چاہیے، آئر لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں دراصل دبائو پاکستان پر ہی ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم ٹیسٹ کرکٹ میں دنیا کی نمبر ون ٹیم رہ چکی جبکہ آئرلینڈ کی ٹیم اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے جارہی ہے۔ یونس خان نے کوچنگ کی خواہش کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ اصل کام گراس روٹ کی سطح پر ذمہ داری ادا کرنا ہے، اگر مجھے ہائی لیول پر کوچنگ کرنی ہوتی تو کب کی کرچکا ہوتا، مجھے نچلی سطح پر کوچنگ کرکے زیادہ خوشی اور مسرت ہوگی۔ سابق کپتان نے خواتین کو معاشرے کا اہم ترین حصہ قرار دیتے ہوئے طالبات کو اپنے اندر اعتماد کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا، آخر میں انھوں نے اسپورٹس مقابلوں میں کامیابی پانے والی طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔