counter easy hit

مسلم لیگ ن کا فخر حنیف عباسی سرخرو، معزز عدلیہ تبدیلی حکومت میں میڈیسن انڈسٹری کے ڈاکو بھی ڈھونڈے، سابق صدر پاکستان مسلم لیگ ن فرانس جاوید بٹ

مسلم لیگ ن کا فخر حنیف عباسی سرخرو، معزز عدلیہ تبدیلی حکومت میں میڈیسن انڈسٹری کے ڈاکو بھی ڈھونڈے، جاوید بٹ
پیرس: (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سابق صدر جاوید بٹ نے لیگی راہنما حنیف عباسی کے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں سزا معطلی اور سرخروہونے پر انھیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کا فخر محترم حنیف عباسی آخر کار جھوٹے مقدمے میں سرخرو ہوئے۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے تمام لیگی قیادت جھوٹے اور غلیظ الزامات سے نہ صرف عدالتوں سے بری ہورہی ہے بلکہ عوام بھی ان الزامات کی حقیقت پہچان چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ معز ز عدلیہ کو چاہیے کہ حقائق سامنے آنے کے بعد وہ میڈیسن کی صنعت کے موجودہ ڈاکوئوں کو بھی ڈھونڈیں اور ان لوگوں کو قرارواقعی سزا دیں جو ادویات کی قیمتوں میں اضافہ پراضافہ کرتے چلے جارہے ہیں اور انھیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت بد ترین کارکردگی کے ساتھ ساتھ غریبوں سے لے کر کاروباری افراد تک سب کو متاثر کر رہی ہے۔