counter easy hit

مداحوں کے دلوں کو گدگداتی ہوئی خبر آ گئی

The hearts of fans came to light

ممبئی (ویب ڈیسک)بولی وڈ اسٹارز سیف علی خان اور تبو اپنے کیریئر میں کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں، تاہم کئی سالوں سے انہوں نے ایک ساتھ کوئی پروجیکٹ نہیں کیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دونوں اداکار 20 سال بعد ہدایت کار نکھل ککڑ کی فلم ’جوانی جانِ من‘ میں ایک ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔رومانوی کہانی پر مبنی اس فلم میں اداکارہ پوجا بیدی کی بیٹی عالیہ فرنیچروالا بھی ڈیبیو کرتی نظر آئیں گی۔تبو کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کے حوالے سے سیف علی خان کا کہنا تھا کہ ’تبو ایک بہترین اداکارہ ہیں، مجھے خوشی ہے کہ انہوں نے اس فلم میں کام کرنے کی حامی بھری۔ فلم کے پروڈیوسر جیکی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ’فلم جوانی جانِ من پوجا پروڈکشن کمپنی، بلیک نائٹ فلمز اور ناردرن لائٹس فلمز کی مشترکہ پروڈکشن ہے، فلم کی شوٹنگ کا آغاز جون سے ہوگا، اور اس کا پہلا شیڈول 45 روز پر مبنی ہوگا جس کی شوٹنگ لندن میں ہوگی۔یاد رہے کہ سیف علی خان اور تبو ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ اور ’بیوی نمبر ون‘ جیسی فلموں میں ایک ساتھ نظر آچکے ہیں۔سیف علی خان اس وقت فلم ’تانا جی: دی انسنگ ہیرو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں ان کے ہمراہ اجے دیوگن اور کاجول بھی کام کرتی نظر آئیں گی، فلم جنوری 2020 میں ریلیز ہوگی۔دوسری جانب تبو بھی اجے دیوگن کے ساتھ جلد فلم’ ’دے دے پیار دے‘‘ میں کام کرتی نظر آئیں گے۔دوسری جانب خبر کے مطابق فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی کامیابی کیلئے فلمسازوں کے ساتھ اداکاروں کو بھی وہی کردار ادا کرنا چاہیے جو سرمایہ کار کررہے ہیں ۔انہوں نے ’’این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ فلموں میں سلمان خان ،عامر خان ، شاہ رخ خان ، سیف علی خان ، اکشے کمار ،شاہد کپور اور اجے دیوگن سمیت دیگر اداکار اداکاری کرنے کے ساتھ فلموں میں سرمایہ کاری بھی کررہے ہیں اور اسی وجہ سے انکی فلموں کی کامیابی کا تناسب سب سے زیادہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی ماضی کی غلطیوں سے کچھ نہیں سیکھا ،سینما انڈسٹری نے اپنی فلموں کو پرموٹ کرنا چھوڑ دیا ہے ،ہال ہی میں ہدایت کار نسیم حیدر شاہ کی فلم ’’ جنون عشق ‘‘ کے ساتھ جو سلوک کیا گیا وہ قابل افسوس ہے ، کثیر لاگت سے بننے والی فلم کو سینما مالکان نے ایک ہفتے تک بھی اپنے سینمائوں میں جگہ نہیں دی اور اسی وجہ سے فلم کو ناکامی سے دوچار ہونا پڑا ۔ میرا نے کہا کہ میری تمام سینما مالکان سے اپیل ہے کہ وہ اپنی فلموں کو زیادہ سے زیادہ پرموٹ کریں تاکہ ہماری فلم انڈسٹری اور سینما دوبارہ سے آباد ہو سکیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website