counter easy hit

کلبھوشن کے مقدمے کی عالمی عدالت میں سماعت آج سے دوبارہ ہوگی

پاکستان میں دہشت گردی کے الزامات میں سزائے موت پانے والے بھارتی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ کل بھوشن جادیو کے مقدمے کی عالمی عدالت انصاف میں سماعت آج سے دوبارہ ہوگی۔

The hearing of Kulbhushan cases in world court will be done todayبھارت نے اس کیس میں گزشتہ روز اپنا جواب داخل کرا یا تھا۔ پاکستان دسمبر میں اپنا جواب داخل کرائے گا۔ عالمی عدالت انصاف میں اس سے پہلے 16 جون کو سماعت ہوئی تو بھارت نے اپنا جواب داخل کرانے کے لیے 6 ماہ کی مہلت مانگی جسے عدالت نے مسترد کردیا تھا۔ بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق کل بھوشن کو قونصلر رسائی نہ دیے جانے سے متعلق تفصیلات عالمی عدالت انصاف سے شیئرکی گئی ہیں۔ دہشت گردی اور جاسوسی کے جرم میں کلبھوشن کو پاکستان کی فوجی عدالت نے 10 اپریل کو سزائے موت سنائی تھی۔ عالمی عدالت انصاف نے 15 مئی2017 کے فیصلے میں سزا پر عملدرآمد روکنے کا حکم دیا تھا۔