counter easy hit

توپوں کی سلامی کا دور ہوا پُرانا۔۔۔ امیرِ قطر کا پاکستان میں کس طرح استقبال کیا جائے گا؟ حکومت نے شاندار فیصلہ کر لیا

The gunfire was over. How rich diameter will be welcomed in Pakistan? The government has made a fair decision

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امیر قطر کا جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کے ذریعے استقبال کرنے کا فیصلہ، شیخ تمیم بن حمد الثانی کل دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے، امیر قطر کے طیارے کو پاکستانی حدود میں داخل ہوتے ہی شاہین اسے اپنے حصار میں لے لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر کل ہفتے کو یہاں پہنچیں گے۔پاکستان آمد پر امیر قطر کا تاریخی انداز میں استقبال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانیکا جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کے ذریعے استقبال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ امیر قطر کے طیارے کو پاکستانی حدود میں داخل ہوتے ہی شاہین اسے اپنے حصار میں لے لیں گے۔بعد ازاں امیر قطر کو بذریعہ ہیلی کاپٹر نتھیا گلی لے جایا جائے گا جہاں وزیراعظم عمران خان ان کا استقبال کریں گے۔بتایا گیا ہے کہ امیر قطر وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر 22 سے 23 جون تک پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق قطر کے امیر کے ہمراہ کلیدی وزراء اور سینئر حکام سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہو گا۔ اس سے پہلے انہوں نے مارچ 2015ء میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ دورے کے دوران امیر قطر وزیراعظم سے مذاکرات کریں گے اور صدر ڈاکٹر عارف علوی سے بھی ملاقات کریں گے۔دونوں اطراف باہمی طور پر مفید اور مضبوط اقتصادی شراکت داری کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دورے کے دوران پاکستان اور قطر مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لئے مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط بھی کریں گے۔ توقع ہے کہ امیر قطر کے دورے سے دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو مزید تقویت اور مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت ملے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website