
گورنر پنجاب کو بھیجے جانے والی دھمکی آمیز خطوط کی کاپیاں سیکٹر کمانڈر آئی ایس آئی، ملٹری انٹیلی جنس اور جوائنٹ ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو و دیگر اداروں کو بھی بھجوادی گئی ہیں۔ سی ٹی ڈی کی طرف سے دی جانے والی بریفنگ میں کہا گیا کہ داتا دربار واقعہ میں خود کش حملہ آور کا تعلق افغانستان سے تھا اور اس نے یہاں آنے کے لئے پاکستان ایمبسی سے باقاعدہ ویزہ لیا۔ اخباری ذرائع نے بتایا کہ شب قدر اور عیدالفطر میں تمام عبادت گاہوں کی کلوز مانیٹرنگ کی جائے گی اور تمام عبادت گاہوں کو جانے کے لئے صرف ایک راستہ کھولا جائے گا۔








