counter easy hit

حکومت نے شریفوں اور زر والوں کو ناقابل یقین پیشکش کر ڈالی

لاہور(ویب ڈیسک ) کرپشن اور منی لانڈرنگ سمیت اپوزیشن پارٹیوں کو کئی کیسز کا سامنا ہے۔ایک سیاستدان جیل سے باہر آ رہا ہوتا ہے تو دوسرا اندر جانے کی تیاری کر رہا ہوتا ہے۔گزشتہ روز مسلم لیگ کے راہنماحنیف عباسی کو ایفی ڈرین کیس میں بری کر دیا گیا جبکہ شیخ رشید نے گزشتہ سے پیوستہ روز میڈیا ٹاک میں کہا تھاکہ30جون سے قبل سبھی جیل میں ہوں گے مگر سبھی جیل میں جاتے ہیں یا نہیں ابھی حنیف عباسی ضرور باہر آ گئے ہیں۔اسی موضوع پر فواد چودھری نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں دلچسپ گفتگو کی۔اینکر کے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھاکہ ان کا آنا جانا لگا رہے گا ایک باہر ہو گا تو دوسرا اندر ہو گا۔سیدھی سی بات ہے پلی بارگین کا کیس ہے پیسے دیں اور باہر چلے جائیں۔فواد چودھری نے مزید کہا کہ ہماری ذاتی دشمنی کسی سے نہیں ہے انہوں نے جو پیسا حکومت کا لوٹا وہ ہم سب کا پیسا ہے وہ قوم کا پیسا ہے۔سیاسی پارٹی ہونے کے ناتے ہمارے منشور میں کرپشن کا خاتمہ اور ملک کی لوٹی ہوئی دولت کو واپس لانا شامل تھا۔ہم اپناکام کر رہے ہیں۔ہمیں اس بات کا قطعی شوق نہیں ہے کہ انہیں جیلوں میں ڈالے رکھیں ہمارا مقصد ان سے پیسے نکلوانا ہے یہ پیسے دے دیں اور اپنے اوپر لگے چارجز ہٹوا لیں اور آرام سے باہر چلے جائیں۔یاد رہے کہ حکومت میں آنے سے قبل پی ٹی آئی کسی قسم کے پلی بارگینگ کے قانون پر یقین نہیں رکھتی تھی اور وہ کڑے احتساب کی باتیں کرتی تھی اب شاید یہ لوہے کے چنے چبائے نہیں جا رہے اسی لیے وہ اپنے موقف سے یو ٹرن لیتے ہوئے پلی بارگین کی طرف جا رہے ہیں۔وفاقی وزیر کی طرف سے پیسے لے کر ملک سے باہر بھیجنے کی کوشش کہیں این آر او ہی نہ ہو