counter easy hit

حکومت نے فیڈرل لاجز میں رہائش پذیر صحافیوں کو طاقت کے زور پر بے دخل کردیا

اسلام آباد: حکومت نے فیڈرل لاجز میں رہائش پذیر صحافیوں کو طاقت کے زور پر بے دخل کردیا۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر صحافی اسد ملک نے بتایا کہ تبدیلی حکومت نے فیڈرل لاجز سے صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کو بزور طاقت اور پولیس کی بربریت کے ساتھ بے دخل کردیا۔ انہوں نے بتا یا کہ بےدخل کیے گئے اکثر صحافی پی ٹی آئی کے سپورٹرز اور ن لیگ کے سخت ناقدین بھی تھے۔ اس پر جواب دیتے ہوئے صحافی احمد نورانی نے کہا کہ اگر کوئی صحافی غیر قانونی طور پر الاٹمنٹ کروا کر ان لاجز میں رہ رہا تھا تو پھر تو موجودہ حکومت نے اچھا کام کیا اور ایسے اچھے فعل کی ہر صورت میں تعریف کی جانی چاہیے اور اگر ایسے صحافیوں کو نکالا گیا ہے جو موجودہ حکومت کے حق میں لکھتے تھے تو یہ تو اور زیادہ تعریف والی بات ہے۔