counter easy hit

حکومت نے نواز شریف اور مریم نواز کیخلاف محاذ بند کرنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: حکومت نے نواز شریف اور مریم نواز کیخلاف محاذ بند کرنے کا فیصلہ کر لیا، سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی کی سیاسی اہمیت کم ہوگئی، قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جائے گا۔

ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کا مشکل وقت ختم ہو گیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز اب سیاسی طور پر کافی حد تک بے اثر ہو چکے ہیں۔ دونوں رہنماوں نے کافی عرصے سے خاموشی اختیار کر رکھی ہے، اسی باعث ان کی سیاسی اہمیت بہت حد تک کم ہوئی ہے۔یہی وجہ ہے کہ حکومت نے نواز شریف اور مریم نواز پر ہاتھ ہلکا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز پر تو ہلکا ہاتھ رکھنے کو تیار ہے، تاہم دوسری جانب سابق وزیراعلی پنجاب اور موجود قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کیخلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز چونکہ اسمبلیوں کا حصہ ہیں، اس لیے ان کیخلاف کیسز کے ذریعے دباو مزید بڑھایا جائے گا۔