counter easy hit

حکومت کے ایک ہی دن روزے کے لیے خیبر پختونخوا کے علما سے رابطے

وزارت مذہبی امور حکام نے ملک بھر میں ایک ہی روز پہلے روزے کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں اور اس کے لیے چیف خطیب خیبر پختونخوا کو بھی اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے کردار ادا کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

The government Contacts with the scholars of KPK for fasting for same day

The government Contacts with the scholars of KPK for fasting for same day

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمٰن کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوگا جس کے لئے وزارت مذہبی امور نے چاروں صوبوں کے محکمہ اوقاف کے حکام سے رابطے کرکے درخواست کی ہے کہ رمضان المبارک پر قومی اتفاق نہایت ضروری ہے اور امید ہے کہ رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے پر پورے ملک میں رمضان المبارک ایک ہی روز میں شروع ہو گا۔ وفاقی وزارت نے خیبرپختون خوا کے ڈی جی مذہبی امور کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے پر اتفاق رائے کے لئے مسجد قاسم پشاور سے بھی رابطہ کیا جائے اور انہیں اس حوالے سے قائل کرنے کی کوشش کی جائے جب کہ چیف خطیب کے پی کو بھی اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے کردار ادا کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website