counter easy hit

حکومت نے بجلی چوری کی روک تھام کیلئے اپوزیشن سے مدد مانگ لی

اسلام آباد: حکومت نے بجلی چوری کی روک تھام کیلئے اپوزیشن سے مدد مانگ لی ۔ قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ پٹرول پر 28 روپے 39 پیسے فی لٹر ٹیکس عوام سے وصول کیا جارہا ہے۔ گزشتہ روز کو قومی اسمبلی میں وزیر دفاع پرویز خٹک نے بجلی چوری کیخلاف ایوان کی کمیٹی بنانے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چوری کی روک تھام کیلئے اپوزیشن مدد کرے، عوام کو ریلیف دینے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں۔ وزیر توانائی عمر ایوب نے تحریری جواب دیتے ہوئے بتایا کہ امریکی اور اقوام متحدہ کی پابندیوں کی وجہ سے پاک ایران بجلی منصوبہ التوا کا شکار ہے۔

دوسری جانب حکومت نے بجلی چوری کی روک تھام کیلئے اپوزیشن سے مدد مانگ لی ۔پیر کو قومی اسمبلی میں وزیر دفاع پرویز خٹک نے بجلی چوری کیخلاف ایوان کی کمیٹی بنانے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چوری کی روک تھام کیلئے اپوزیشن مدد کرے، عوام کو ریلیف دینے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں۔ وزیر توانائی عمر ایوب نے تحریری جواب دیتے ہوئے بتایا کہ امریکی اور اقوام متحدہ کی پابندیوں کی وجہ سے پاک ایران بجلی منصوبہ التوا کا شکار ہے، ایران نے 3ہزار میگاواٹ بجلی کی پیش کش کی ہے، 1000 میگاواٹ کی فراہمی کیلئے ایران اور پاکستان کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہوچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 23 فروری 2015ء کو پاک ایران نے ہزار میگا واٹ سے 3ہزار میگاواٹ تک اضافے پر اتفاق بھی کیا ہے، ایک ہزار میگا واٹ پہلے مرحلے کے طور پر تصور کیا جائے گا، ضروری کام پہلے ہی مکمل ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کا مستقبل کے جائزوں کے نتائج کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ رمضان المبارک میں سحر و افطار میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، دو اوقات میں بجلی کا دورانیہ 10گھنٹے کا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں اس وقت مجموعی طور پر چار گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہے۔