counter easy hit

بڑی خوشخبری: ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکالنے کے لیے کون سی بڑی عالمی تنظیم میدان میں آ گئی؟ دل خوش کر دینے والی خبر

The good news: Which major global organization has come out to field Pakistan from the FATF gray list? Heartwarming news

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) آئی ایم ایف کی نمائندہ ماریہ ڈریساڈ بن نے کہاہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے میں مدد دیگا ۔جیونیو ز کے مطابق اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماریہ ڈریساڈ بن نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کا مقصد پاکستان کو ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکالناہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پاکستان کو ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے میں مدد دیگا ۔ماریہ ڈریساڈ بن نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کا مقصد پاکستان کے ٹیکس کے نظام اور محصولات میں بہتری بھی ہے ۔ پاکستان کے توانائی کے شعبے میں گردشی قرضہ کم ہورہاہے ۔واضح رہے کہ پاکستان کیلئے آئی ایم ایف پروگرام چھ جولائی کو منظور کیا اور اس کے تحت ایک بلین ڈالر کی رقم فوری طور پر پاکستان کو فراہم کر دی گئی تھی جبکہ بقیہ رقم قسطوں میں دی جائے گی جس کے لیے طے شدہ شرائط پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے سہ ماہی بنیادوں پر اس کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ آئی ایم ایف کے مطابق اس کے لیے پاکستان کو آئندہ تین برس تک سخت مالیاتی پالیسی پر عمل کرنا پڑے گا۔پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے اس پیکج کی اہمیت اس لیے بھی بہت زیادہ ہے کیونکہ اس کے بعد بین الاقوامی پارٹنر کی طرف پاکستان کو اضافی 38 بلین ڈالرز کی امداد کی فراہمی کی راہ ہموار ہو جائے گی جو آئی ایم ایف کے اس پروگرام کے دورانیے میں دی جا سکے گی۔ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے اس پیکج کی اہمیت اس لیے بھی بہت زیادہ ہے کیونکہ اس کے بعد بین الاقوامی پارٹنر کی طرف پاکستان کو اضافی 38 بلین ڈالرز کی امداد کی فراہمی کی راہ ہموار ہو جائے گی جو آئی ایم ایف کے اس پروگرام کے دورانیے میں دی جا سکے گی

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website