counter easy hit

نگران وزیر اعظم ناصر الملک کا اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلا دورہ، ایسی جگہ پہنچ گئے کہ آپ دعائیں دینے پر مجبور ہوجائیں گے

سوات;نگراں وزیراعظم ناصرالملک اپنے آبائی گھر پہنچ گئے جہاں مقامی انتظامیہ نے ان استقبال کیا۔ ناصرالملک سے ملاقات میں علاقہ عمائدین نے انہیں نگراں وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی۔تفصیلات کے مطابق نگراںوزیراعظم ناصرالملک جسٹس (ر)ناصر الملک اپنے آبائی گھر پہنچ گئے جہاں انہوں نے The first visit to the supervisor of the supervisor, Nasir ul-Mulk, reached the place where you will be forced to pray.اپنے والد کی قبرپرفاتحہ خوانی کی۔

اپنے آبائی علاقہ میں آنے پر مقامی انتظامیہ نے ناصرالملک کا استقبال کیا جبکہ نگراں وزیراعظم ناصرالملک نے علاقہ عمائدین سے ملاقات کی اور انہوں نے نگراں وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پرانہیں مبارکبا د بھی دی۔جبکہ دوسری جانب نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے کاغذات نامزدگی کالعدم قرار دینے کے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے گزشتہ روز عام انتخابات کے کاغذات نامزدگی کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ سنایا تھا جس کے خلاف الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے لاہور ہائیکورٹ کے کاغذات نامزدگی کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا حکم دیا ہے۔نگران وزیراعظم نے اپنے حکم میں وزارت قانون کو فوری طور پر کاغذات نامزدگی کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے خلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائر کرنے کا حکم دیا ہے۔نگران وزیراعظم نے کہا ہےکہ اپیل دائر کرنے کا مقصد انتخابات کا مقررہ مدت پر انعقاد یقینی بنانا ہے۔جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کاغذات نامزدگی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز اپنے فیصلے میں عام انتخابات کے حوالے سے جاری کاغذات نامزدگی میں تبدیلی کا حکم دیا تھا جسے اب الیکشن کمیشن نے بھی سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ساری جماعتوں نے الیکشن ریفارم ایکٹ منظور کیا، اسمبلی کا کسٹوڈین ہونے کے ناطے یہ میری ذمہ داری ہے جو قانون انہوں نے پاس کیا وہ ایک سنگل بینچ جس نے فارم تبدیل کرنے کا کہا اس کے خلاف پٹیشن فائل کروں اور اسے کالعدم قرار دینے کا کہوں۔انہوں نےکہا کہ الیکشن کمیشن اب نئے فارم بنائے گی پھر یہ صدر کو بھیجے جائیں گے اس سے الیکشن میں تاخیر کا خدشہ ہے لہٰذا اپنی درخواست میں اپیل کروں گاکہ الیکشن شیڈول آگیا ہے اور جو تاریخ رکھی گئی ہے اس میں ردو بدل نہ کیا جائے، الیکشن وقت پر کرائے جائیں۔اسپیکر کا کہنا تھاکہ الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد فیصلہ آنے کا کیا مقصد ہے، عدالت کو حکومت ختم ہونے سے قبل فیصلہ دینا چاہیے تھا۔ایاز صادق نے مزید کہا کہ (ن) لیگ کے خلاف 2002 کی طرح 2018 میں بھی سازشیں ہوئیں لیکن جس کے ساتھ اللہ ہو اسے کسی سازش کی پرواہ نہیں ہوتی۔