counter easy hit

انوشکا شرما کی نئی مزاحیہ فلم ’پھلوری‘ کا پہلا ٹریلر جاری

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی نئی مزاحیہ فلم’ پھلوری‘ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔انوشکا نے فلم میں ایک’ بھٹکی ہوئی آتما ‘یعنی روح کا کردار اداکیا ہے۔

The first trailer released of the Anushka Sharma's new comedy film "phulwari"

The first trailer released of the Anushka Sharma’s new comedy film “phulwari”

کہانی کا اہم کردار ایک نوجوان ہے جس کی شادی ہندو عقائد کے مطابق ایک درخت سے کرادی جاتی ہےتاکہ اس پر چھائے برے اثرات ختم ہوسکیں۔ درخت سے شادی کے بعد اس کی شادی عام رسم و رواج کے مطابق ایک لڑکی سے طے کی جانی تھی لیکن درخت سے شادی ہونے کے ساتھ ہی نوجوان پربھٹکی ہوئی آتما قبضہ کرلیتی ہے۔ آتما کا درخت پربسیرا تھا۔ جاری کئے گئے ٹریلر کے مطابق انوشکا پچھلے جنم میں ایک کام ادھورا چھوڑ گئی تھی جسے پورا کرنے کے لئے اسے واپس آنا پڑتا ہے۔ فلمی حلقوں میں اس ٹریلر کو بہت پذیرائی حاصل ہوئی ہے ۔بالی وڈ اداکاروں نے ٹوئیٹر پیغامات کے ذریعے اسے خوب سراہا ہے۔ انوشکا شرما اس فلم کی پروڈیوسربھی ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے فلم ’این ایچ 10 ‘ کے لئے سرمایہ لگایا تھا۔ فلم ’پھلوری ‘کی نمائش 24 مارچ کوہوگی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website