counter easy hit

پہلا ہدف آئی ایم ایف کا پروگرام تھا جو حاصل کر لیا

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ پہلا ہدف آئی ایم ایف کا پروگرام تھا جو حاصل کر لیا، دوسرا ایمنسٹی سکیم جو پارلیمنٹ میں پیش کریں گے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا کہ ہم مطمئن ہیں کہ طویل مذاکرات کے بعد آئی ایم ایف سے معاہدہ طے پا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ پہلا ہدف آئی ایم ایف کاپروگرام تھا جو حاصل کر لیا، دوسرا ایمنسٹی سکیم جو پارلیمنٹ میں پیش کریں گے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا کہ ہم مطمئن ہیں کہ طویل مذاکرات کے بعد آئی ایم ایف سے معاہدہ طے پا گیا ہے، سٹاف لیول کا معاہدہ اہم ہوتا ہے، آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری چھوٹا اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ ہم بجٹ کے حوالے سے مالیاتی نظام بنائیں، یونس ڈھاگا اور تمام حکومتی عہدیدار آئی ایم ایف کی میٹنگز میں شریک تھے، آئی ایم ایف کے تمام اجلاسوں میں سیکرٹری خزانہ موجود رہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف آئی ایم ایف کا پروگرام تھا جو کامیابی سے طے پا گیا ہے، دوسرا ہدف ایمنسٹی سکیم ہے جو 14 مئی کو کابینہ میں پیش کریں گے۔