counter easy hit

شبر زیدی کا ایف بی آر کےاختیارات سنبھالتے ہی پہلا شاندار اقدام ،

The first exquisite move, while assuming the FBR capabilities of Shabzada Zaidi,
اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی نے کہاہے کہ میری کوشش ہوگی کہ موجودہ سٹاف کو ہی ساتھ لے کر چلوں ، کام کی رفتارتیزکرنا ہوگی ،نئے خاکے متعارف کراناہوں گے، پاکستان میں ٹیکس دینے والوں کو عزت دیں گے۔دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے میری کوشش ہوگی کہ موجودہ سٹاف کو ہی ساتھ لے کر چلوں ، کام کی رفتارتیزکرنا ہوگی ،نئے خاکے متعارف کراناہوں گے، پاکستان میں ٹیکس دینے والوں کو عزت دیں گے،ان کااعتماد بحال کریں گے ، صفرٹیکس دینے والوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی کوشش کریں گے جو لوگ سسٹم میں ہیں ان کوپریشان نہیں کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ان ٹرانزیکشنز کاڈیٹابیس بنانا ہے جن کاریکارڈموجود نہیں ہے، ابھی طریقہ کارطے نہیں کہ سسٹم سے باہرکی ٹرانزیکشن سسٹم میں آئیں، ایف بی آر کے موجودہ سٹاف میں اکثریت محنتی لوگوں کی ہے۔ دوسری جانب ایک خبر یہ بھی ہے کہپاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے پر دستخط آج متوقع ہیں، آئندہ مالی سال کے لیے مالی خسارہ 11 ارب ڈالر رہے گا۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے پر دستخط کل ہونے کا امکان ہے، آئندہ مالی سال کے لیے مالی خسارہ 11 ارب ڈالر رہے گا، شرح سود 200 بیسز پوائنٹ تک بڑھا دی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق آئندہ سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 8 ارب ڈالر رہے گا، آئندہ بجٹ میں 350 ارب روپے کی سبسڈی ختم کردی جائیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا، نیپرا اور اوگرا نرخوں کے تعین میں آزاد ہوں گے۔خیال رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری ہیں۔ آئی ایم ایف مشن کی سربراہی ارنستو ریگو کر رہے ہیں۔ اور اب شبر زیدی کی یہ خبر آئی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website