counter easy hit

خواتین مسافروں پر تشدد کرنے والی ایف آئی اے اہلکار معطل

 اسلام آباد: بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خواتین اہلکاروں پر تشدد کرنے والی ایف آئی اے کی خاتون کانسٹیبل کو معطل کر دیا گیا۔

The FIA officials to suspend violence on women travelers

The FIA officials to suspend violence on women travelers

چند روز قبل بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ناروے جانے والی 2 خواتین مسافروں پر تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ڈی جی ایف آئی اے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں فریقین کو طلب کر لیا جب کہ ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون نے تشدد کے الزام میں خاتون کانسٹیبل غزالہ شاہین کو کو معطل کر دیا۔

دوسری جانب ڈی جی ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مکمل اور شفاف انکوائری کی جائے گی اور اگر تشدد میں ایف آئی اے کی خاتون اہلکار ملوث نکلیں تو ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ واضح رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد ایئر پورٹ پر ناروے جانے والی 2 خواتین مسافروں کی انٹرنیشل لاؤئج کے امیگریشن کاؤنٹر پر تعینات خاتون اہلکار غزالہ شاہین نے کسی بات پر تلخ کلامی ہو گئی تھی جس پر خاتون اہلکار نے دونوں خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر بعد ازاں ان کے پاسپورٹ ضبط کر کے زبردستی صلح نامے پر دستخط کر وا کے خواتین کو جانے کی اجازت دی گئی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website