counter easy hit

نامور صحافی نے بڑے کام کی بات کہہ ڈالی

The famous journalist told a big deal

لاہور (ویب ڈیسک) شیخ رشید کو اپنا منصب سنبھالے ہوئے ایک سال ہونے کو ہے، جو یہ کہتے ہیں کہ عمران خان نے مجھے اس وزارت پر تعینات کیا ہے، ان حادثات کی یہ ذمہ داری پچھلی حکومتوں پہ عائد ہوتی ہے، اور ریلوے افسران کو تبدیل کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، کیونکہ یہ رہیں گے تو نامور کالم نگار نواز خان میرانی اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ اسی محکمے میں، لہٰذا اس کا ایک حل میرے ذہن میں ہے کہ سی ایس پی حضرات کو دوسرے محکموں سے لے کر محکمہ ریلوے میں لگایا جائے کیونکہ محکمہ ریلوے کے سینئر افسران کام نہیں کرتے کام تو موصوف خود بھی نہیں کرتے، آئی ایم ایف کا قصہ ہو، یا عبدالحفیظ شیخ کامرثیہ ہو یا حماد اظہر کا کوئی تصفیہ ہو، سپیکر سینٹ صادق سنجرانی کو ہٹانا ہو، یا اسد عمر کو دوبارہ کابینہ کا ممبر بنانا ہو، فردوس عاشق اعوان کا واویلہ ہو، یا فاروق چوہان جیسا کوئی چیلہ ہو، بجلی گیس کی قیمتوں کا بڑھنا ہو، یا معیشت کا گھٹنا ہو، ڈالر کی قیمت کا اضافہ ہو، یا چین، سعودی عرب اور دبئی کی امداد سے زرمبادلہ کو کچھ افاقہ ہو، وانا مالاکنڈ کا کوئی تنازع ہو، یا بھارت کی طرف سے کوئی ایل او سی متنازعہ ہو، پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کسی ملک سے ہار ہو، یا روز بروز روپے کی قدر کو پڑتی مار ہو، امریکہ بھارت یا افغانستان کا اشرف غنی یار ہو، یا غیرملکی اور ملکی بینکوں سے لیا گیا ادھار ہو، رانا ثناءاللہ یا نواز شریف بیمار ہو، یا ملکی داخلہ و خارجہ پالیسی کا گرتاوقار ہو، ٹرمپ اور مودی کا پاکستان کے خلاف کوئی افکار ہو یا ایران اور سعودی عرب میں کوئی بگاڑ ہو، یا تحریک انصاف کے وزیروں میں کوئی اختلاف ہو، روزمرہ اشیاءکی قیمتوں میں بڑھتا ہوا اضافہ ہو، یا فردوس عاشق اعوان کو بیمار ہونے کے بعد کچھ افاقہ ہو، حماد اظہر کا والد بزرگوار ہو، یا اعظم سواتی جیسا یار ہو، بول چینل کے مقتول، اینکر کا قاتل مکار ہو، یا مودی وٹرمپ کا کوئی یار ہو۔ الغرض حکومتی معاملات میں وزیراعظم عمران خان، یا متعلقہ وزیر سے پہلے شیخ رشید کا بیان آجانا ،ایک معمول بن گیا ہے اور مختلف چینلز والے بالخصوص عدالتی اور سیاسی معاملات تقرر اور تبادلوں کے بارے میں شیخ رشید کو بلاکر ضرور پوچھتے ہیں، اور قارئین بلامبالغہ ان کی بات سوفی صدر درست ہوتی ہے، وہ کیوں صحیح ہوتی ہے، یہ اب آپ کے سوچنے کا کام ہے، حتیٰ کہ آئندہ ہونے والی گرفتاریوں اور ملنے والی سزاﺅں کا بھی پتہ ہو یہی وجہ ہے کہ ان کا دھیان اپنی وزارت سے ہٹ کر دوسروں کے معاملات کی طرف چلا جاتا ہے، اور اس کا ایک ہی حل ہے کہ عمران خان، ان کو ڈپٹی پرائم منسٹر لگادیں، وہ بھی تو عمران خان کے لیے ہرمہینے ایک نئی ٹرین میانوالی چلانے کا افتتاح کرالیتے ہیں، آئے روز ریلوے کے اس انگریزوں کے زمانے کی ٹریک پہ حادثات ہوجاتے ہیں، مگر شیخ رشید کہتے ہیں کہ میں چین سے انجن منگوا کر دنیا کی تیز ترین ٹرین چلاﺅں گا ، یہ ہوئی نا تبدیلی سرکار ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website