counter easy hit

دشمن کی تما م چالیں ناکام ، بھارتی کرکٹ بورڈ کو ایک بار پھر سے سبکی کا سامنا، ایسا کام ہوگیا کہ پورا بھارت تلملا اُٹھا

The enemy's tactics failed, the Indian cricket board once again faced Sabiki, it was done so that the whole of India was upset.

لاہور(ویب ڈیسک) آسٹریلوی صحافی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستانی ٹیم پر تنقید کرنے کی کوشش ناکام بنادی، بی سی سی آئی نے فاسٹ بولر اشانت شرما کی سالگرہ پر ٹوئٹ کیا جس پر آسٹریلوی صحافی نے اس کو آئینہ دکھا دیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستانی ٹیم پر تنقید کرنے کی کوشش کو آسٹریلوی صحافی نے ناکام بنا دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بی سی سی آئی نے بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر اشانت شرما کی سالگرہ پر انہیں مبارکباد پیش کی اور پاکستان کے خلاف 2007ءمیں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے دوران ان کی کارکردگی یاد دلائی۔بی سی سی آئی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ اس خاص دن کے موقع پر آپ کے پاکستان کے خلاف جارحانہ باﺅلنگ اسپیل کو یاد کرتے ہیں۔ ان کی اس ٹوئٹ کے جواب میں آسٹریلیا کے اسپورٹس سے تعلق رکھنے والے صحافی ڈینیس نے کہا کہ اس میچ کے دوران پاکستان نے500 سے زائد رنز اسکور کئے تھے۔اشانت شرما محض134کی اسپیڈ سے باؤلنگ کرا رہے تھے انہوں نے اس دوران پاکستان کے آخری کھلاڑیوں کی ہی وکٹیں لیں۔ان کے اس جوابی ٹوئٹ کے بعد ٹوئٹر پر دنیا بھر کے شائقین نے بی سی سی آئی کا خوب مذاق بنایا۔ ایک صارف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت چھوٹے لوگوں کا ملک ہے، ایک اور صارف نے ڈینس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ نے بھارت کی کیا زبردست بے عزتی کی ہے۔ایک دوسری خبر کے مطابق بھارتی ریاست کولکتہ کی عدالت نے فاسٹ بولر محمد شامی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی بنگال عدالت نے محمد شامی اور ان کے بھائی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے محمد شامی اور ان کے اہل خانہ پر اہلیہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام ہے۔عدالت نے بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کو 15 دن کے اندر گرفتاری دینے کا حکم دیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website