counter easy hit

الیکشن کمیشن نے فاروق ستار سے بیرون ملک رقم بھجوانے پر جواب طلب کرلیا

الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار سے بیرون ملک رقم بھجوانے پر جواب طلب کرلیا۔

The Election Commission demanded the reply from Farooq Sattar to send money abroadالیکشن کمیشن اسلام آباد میں ایم کیو ایم پاکستان کے خلاف بیرون ملک رقم بھجوانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار آفتاب عارف صدیقی کا موقف ہے کہ سن چیریٹی لندن کو پاکستان سے ڈیڑھ کروڑ روپے بھجوائے گئے، لندن بھیجی جانے والی رقم کو ایم کیو ایم پاکستان نے پارٹی اثاثہ جات میں ظاہر نہیں کیا۔ الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار سے بیرون ملک رقم بھجوانے پر جواب طلب کرلیا، درخواست کی مزید سماعت 28 جون کو ہوگی۔