
پیرس: (نمائندہ خصوصی) سینئیر رہنما پاکستان مسلم لیگ ق فرانس نے کہا ہے کہ آج ملک کو قومی یکجہتی اور اتحاد کی شدید ضرورت ہے پاکستان سمیت پوری دنیا میں امن کے لئے دعاگو ہوں، رمضان المبارک کی اصل روح صبر و عاجزی ہے، اس جذبے کی رمضان کے بعد بھی پیروی کی جاتی رہنی چاہئے عید کے موقع پر ملک کے غریب عوام کے لئےفکرمند ہوں، عوام مہنگائی میں گزر بسر نہ ہونے سے آہیں بھرنے پر مجبور ہیں، عید پر نادار و محتاج افراد کو بھولنا نہیں چاہئے، ملک کیلئے جانیں قربان کرنے والوں اور ظلم کا شکار لوگوں کو یاد رکھنا چاہئے۔








