counter easy hit

ڈرامہ فلم ‘بلیڈ رَنر 2049’ کا لاس اینجلس میں پریمیئر منعقد

ہالی وڈ کے صفِ اول کے اداکار ہیریسن فورڈ اور ریان گوسلنگ کی نئی سائنس فکشن ڈرامہ فلم ‘بلیڈ رَنر2049’ کا لاس اینجلس میں پریمیئر منعقد کیا گیا جس میں فلم کی کاسٹ نے شرکت کی۔

The drama film 'Blade Runner 2049' held the Premier in Los Angelesگزشتہ روز لاس ویگا س میں ہونے والیے فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونیوالوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے پریمیئر کی تقریب کو نہایت سادگی سے منعقد کیا گیا تھا جبکہ فلم کی کاسٹ نے اس واقعے کی مذمت کی اور ہلاک ہونیوالوں اورزخمیوں کیلئے دکھ کا اظہار کیا ۔ ہدایتکارڈینس ویلینیو کی اس سنسنی خیز فلم1982میں ریلیز ہونیوالی فلم بلیڈ رنر کا سیکوئل ہے جس کی کہانی ایک ایسے امریکی پولیس اہلکار کے گِرد گھوم رہی ہے جو ایک ایسے راز کی کھوج میں نکل پڑتا ہے جودنیا کو ہلا کر رکھ دیگا اور اسی تلاش میں وہ تیس برس قبل لا پتہ ہو جانیوالے بلیڈ رَنر تک پہنچنے میں بھی کامیاب ہو جاتا ہے۔

اینڈریو کوسوو اوربروڈرک جانسن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم میں ہالی وڈ کے مشہور و معروف اداکارہیریسن فورڈ اور ریان گوسلنگ مرکزی کرداروں میں جلوۂ گرہوںگے۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں اینا ڈی آرمس، سلویا ہوئیکس، کارلا جیوری، روبن رائٹ اورجیرڈ لیٹوشامل ہیں ۔ فلم 6اکتوبر کو سنیماگھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔