counter easy hit

ڈالر ایک مرتبہ پھر سے مہنگا ، پاکستانیوں کیلئے تشویشناک خبر آ گئی

کراچی(ویب ڈیسک)چند دن قبل ڈالر کی قدر میں ہوشربا اضافےسے بیرونی قرضوں اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد ڈالر 142 روپے پر پہنچ گیا تاہم جس سپیڈ سے اوپر گیا اور اسی سپیڈ سے واپس بھی آیا اور137 روپے پر آ کر بند ہوا تاہم آج ایک مرتبہ پھر سے ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 15 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 80 پیسے مہنگا ہوگیا۔انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 138 روپے 76 پیسے پر بند ہوا جب کہ اوپن مارکیٹ میں 139 روپے 80 پیسے کا ہوگیا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خریداری 50 پیسے بڑھ کر 139 روپے ہوگئی۔ دوسری جانب آج سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی دیکھنےمیں آئی جس کے باعث کاروباری شخصیار کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کر نا پڑا ہے ۔100 انڈیکس ایک ہزار دو پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 38 ہزار 300 پر بند ہو گیا ہے ۔