counter easy hit

انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت میں 12 پیسے کمی

کراچی: ڈالر کی قیمت میں آج کاروبار کے آغاز پر معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 138 روپے 60 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری جانب کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس میں 157 کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور سٹاک مارکیٹ 39 ہزار 845 کی سطح پر پہنچ گئی تاہم یہ اڑان برقرار نہ رہی اور سفر واپس نیچے کی جانب شروع ہو گیا، اس وقت سٹاک مارکیٹ 39ہزار 689 پوائنٹس پر ہے۔