counter easy hit

ڈالر کی قیمت 25۔76 روپے ہو گئی

لاہور (ویب ڈیسک ) رات گئے دنیا بھر کی تمام ویب سائٹس نے ڈالر کی قیمت 25۔76 روپے دکھانا شروع کر دی ، جس نے بھی یہ خبر سنی اس نے اسے کنفرم کرنے کے لیے جس بھی ویبسائٹ کا رجوع کیا اس نے اسے سچ ثابت کیا مگر کیا سچ میں ڈالر کی قیمت ایک رات میں اتنی گر گئی ہے ؟

گوگل سمیت دنیا کے تمام بڑے سرچ انجنز تو یہی کہہ رہے ہیں مگر کیا یہ واقعی سچ ہے?نہیں جناب! ایسا صرف اور صرف مارننگ سٹار کے سرورز میں آنے والی غلطی کی وجہ سے ہوا ہے جو ایک معاشی اعددو شمار اور ایکسچینج ریٹ فراہم کرنے والی سروس ہے اور دنیا کے تمام بڑے سرچ انجنز کرنسی ایکسچینج ریٹ فراہم کرنے کیلئے اس سروس سے ہی معلومات حاصل کرتے ہیں۔بلوم برگ اور ایکس ای جیسی ایکسچینج ریٹس فراہم کرنے والی سروسز نے بھی اس خرابی کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ ڈالر کی اصل قیمت 88۔138 روپے ہے۔