counter easy hit

حکومت پاکستان کے نئے فیصلے کی تفصیلات اس خبر میں

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی روکنے کیلئے سخت اقدامات کیے گئے ہیں اور حال ہی میں ہیلمٹ نہ پہننے والوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاﺅن کیا گیا اور روزانہ سینکڑوں کی بنیاد پر چالان ہوئے تاہم اب لاہور میں ہر طرف ہیلمٹ کی پابندی کی جارہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق اب اگلے مرحلے میں لاہور میں لائسنس کی پابندی لاگو کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے جس کے تحت نئی موٹر سائیکل کی رجسٹریشن کیلئے لائسنس لازمی قرار دیدیا گیاہے تاہم لائسنس نہ ہونے کی صورت میں رجسٹریشن نہیں ہو پائے گی ۔ اس کے بعد دوسرے مرحلے میں گاڑیوں کیلئے بھی پابندی لگائی جائے گی یعنی گاڑی کی رجسٹریشن کیلئے بھی لائسنس کو لازمی قرا دیا جائے گا ۔واضح رہے کہ لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی روکنے کیلئے سخت اقدامات کیے گئے ہیں اور حال ہی میں ہیلمٹ نہ پہننے والوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا گیا اور روزانہ سینکڑوں کی بنیاد پر چالان ہوئے .جس کی مد میں لاکھوں روپے قومی خزانے میں جمع کرائے گئے ۔اس کے علاوہ شہریوں میں ٹریفک قوانین کے آگاہی کے حوالے سے مختلف مہمات بھی شروع کی گئیں جبکہ ٹریفک پولیس اپنے طور پر بھرپور کوششیں کر رہی ہے کہ سڑکوں پر ٹریفک منظم انداز میں چلے اور اسی حوالے سے کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ کی ہدایت پر شارع فیصل پر موٹر سائیکل چلانے والوں کے لیے مخصوص لین بنائی گئی جبکہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے والے شہریوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ٹریفک پولیس کی جانب سے فرینڈلی پٹرول کار چلانے کا آغازکیا اوران گاڑیوں میں تعینات اسٹاف بشمول لیڈی پولیس کا عملہ ان شہریوں کو انعام کے طور پرکیپس اورکی چین سمیت دیگر تحائف پیش کرتے ہیں۔ٹریفک قوانین کی پاسداری سب پر لازمی ہے خلاف ورزی پر چالان اور جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website