counter easy hit

مافیا نے لاہور کی کتنی زمین پر قبضہ کر رکھا ہے۔۔۔۔ ہوش اڑا دینے والی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔۔۔۔۔

لاہور (ویب ڈیسک ) پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں قبضہ مافیا کا کھوٹا سکہ چلنے کا ہوش اڑا دینے والا انلکشاف ہو ا ہے ، رپورٹ کے مطابق قبضہ مافیا نے لاہور میں مجموعی طور پر 32 ہزار کینال سرکاری اراضی پر قبضہ جمایا ہوا ہے
انگریزی روزنامہ دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق قبضہ مافیا کی جانب سے ریونیو ڈیپارٹمنٹ ، ایل ڈی اے اور محکمہ جنگلات کی جگہوں پر قبضہ کیا گیا ہے ۔ اخبار نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ مافیا نے محکمہ ریونیو کی 31 ہزار کینا ل اراضی ، ایل ڈی اے کی 636 کینال اراضی جبکہ محکمہ جنگلات کی 280 کینال زمین پر قا بض ہیں ۔ مافیا نے والڈ سٹی میں 8 سرکاری 32 میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی جائیدادوں پر بھی قبضہ کر رکھا ہے ۔ واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ضلعی انتظامیہ کو ایک مہینے کا وقت دیا ہے جس کے اندر اندر تمام غیر قانونی تجاوزات اور قبضہ مافیا کی عمارتوں کو مسمار کر کے حکومتی زمینوں کو واگزار کروایا جانے کا الٹی میٹم دیا گیا ہے