
تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی شام کو نیوجرسی میں ہی کارحادثے میں اس وقت پاکستانی نژاد امریکی طالبہ جاں بحق ہوگئی تھیں جب نشے میں دھت ایک شخص نے ان کی گاڑی کو کچل دیا۔ ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ کی طالبہ الیزے اختر سیاسی رہنما اور پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ نوید اختر وڑائچ کی صاحبزادی تھیں۔ اس حادثے کی خبر کے ساتھ ہی نیوجرسی اور نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی غم و سوگ میں ڈوب گئی۔ مرحومہ الیزے کی 15 سالہ بہن بھی اس کے ساتھ سفر کررہی تھی اور حادثے میں وہ بھی زخمی ہوئیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے گاڑی کو ٹکرمارنے والے 28 سالہ ملزم کوموقع سے فرار ہونے کی کوشش میں حراست میں لے لیا۔











