counter easy hit

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی وہاب ریاض کے گھر پولیس کا چھاپہ اور گرفتاریاں ، کس سنگین جرم میں ملوث تھے

لاہور (ویب ڈیسک )لاہور پولیس نے قومی کرکٹر وہاب ریاض کے برادر نسبتی کو چیک باونس کے مقدمے میں گرفتار کرلیا ہے ۔پولیس کے مطابق زوہیب چوہدری کوئٹہ کے تھانہ سول لائینز میں چیک باونس ہونے کے خلاف درج مقدمے میں اشتہاری تھے، پولیس نے اشتہاریوں کے ریکارڈ پر انہیں ان کے گھر رائیونڈ روڈ سے گرفتار کیا۔


ملزم کی گرفتاری کی اطلاع کوئٹہ پولیس کو دے دی گئی ہے، کوئٹہ پولیس ملزم کو راہداری ریمانڈ کے ذریعے کوئٹہ لے جائے گی۔