counter easy hit

بھارت اگلے سال کا سورج طلوع ہونے سے قبل پاکستان کے ساتھ یہ کام کر سکتا ہے۔۔۔۔۔ معتبر شخصیت نے خطرناک منصوبہ بے نقاب کردیا

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی دانشور اشوک سوائن کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ریاستی انتخابات میں شکست کے بعد بی جے پی 2019ء سے قبل سرحدی جھڑپ کر سکتی ہے،، انھوں نے کہا انتخابات میں شکست کے بعد بی جے پی پاکستان کے خلاف کچھ ایسا کر سکتی ہے کہ عوام کے دل جیت لے،، نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی دانشور اشوک سوائن نے کہا ہے کہ بی جے پی کو ریاستی انتخابات میں شکست در شکست کے جھٹکوں کے باعث بی جے پی 2019 کے الیکشن سے قبل پاکستان سے سرحدی جھڑپ کرسکتی ہے، بھارتی دانشور اشوک سوائن کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ بی جے پی حکومت پاکستان سے تصادم کے لیے تیاری کر رہی ہے جبکہ آئندہ پانچ ماہ میں مودی عوام میں شوروغوغا کرتے نظرآئیں گے،، یاد رہے کہ بھارتی ریاستوں میں ہونیوالے انتخابات میں وزیراعظم نریندر مودی کی جماعت بی جے پی کو تین ریاستوں مدھیہ پردیش‘ راجستھان اور چھتیس گڑھ میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا جہاں سابق حکمران کانگرس کو کامیابی حاصل ہوئی جبکہ دوسری دور ریاستوں تلنگانہ اور میزورام میں بھی حکمران بی جے پی کا پٹڑا ہوگیا جہاں علاقائی پارٹیوں نے میدان مارا۔ مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں بی جے پی گزشتہ 15 سال سے اقتدار میں تھی‘ اسی طرح راجستھان میں بھی گزشتہ پانچ سال سے بی جے پی برسراقتدار تھی جبکہ ان ریاستوں میں عملاً بی جے پی کا صفایا ہوگیا۔ وزیراعظم مودی نے ان ریاستوں میں اپنی شکست تسلیم کرلی ہے جبکہ راجستھان اور چھتیس گڑھ کے وزراء اعلیٰ نے استعفیٰ دے دیا ہے۔