counter easy hit

عدالت نے ٹریفک وارڈنز کو اس کام سے منع کردیا۔۔۔۔۔ سی ٹی او بھی طلب

لاہور(ویب ڈیسک ) لاہور ہائیکورٹ میں ٹریفک وارڈنز کے خلاف صحافی برادری کی جانب سے کیس کی سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس علی اکبر قریشی نے چیف ٹریفک پولیس آفیسر کیپٹن لیاقت کو کل طلب کرلیا معزز جج کا کہنا تھا کہ وارڈنز کا کام صرف چالان کرنا ہے بدتمیزی اور وڈیوز بنانا نہیں،

عدالت میں وارڈنز کی جانب سے رپورٹنگ کرتے ہوئے صحافیوں کی ویڈیوز بنانے کیخلاف کیس کی سماعت کے دوران جسٹس علی اکبر قریشی ٹریفک پولیس پر شدید برہم ہوئے ، جسٹس علی اکبر کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت وارڈن نے صحافیوں کی وڈیوز بنائیں جج نے ریمارکس میں کہنا تھا کہ وارڈنز کی فوج ظفر موج سڑکوں پر کھڑی خوش گپیو ں میں مصروف رہتے ہیں صحافی ہو یا کوئی اور عا م شہری ہم کسی کی تذلیل برداشت نہیں کریں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ وارڈنز کا کام صرف چالان کرنا ہے اس کے علاوہ اس کے پاس کوئی اختیار نہیں، جسٹس علی اکبر نے واضح کیا کہ صحافی برادری خود کہتی ہے کہ اگر کوئی ٹریفک رولز کی خلاف ورزی کرتا ہے تو چالان کریں، تو ایسی صورت میں وارڈنز کی ایسی بد تمیزی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی