counter easy hit

ملک کے معروف ترین عالم دین میدان میں نکل آئے، بڑا چیلنج دے دیا

The country's leading scholar came out in the field, gave a big challenge

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان علما کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم علما سے متعلق وزراء کا رویہ تبدیل کروائیں۔ فواد چوہدری کے علماء سے متعلق بیان پر طاہر اشرفی نے مناظرے کا چیلنج دے دیا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے وفاقی وزیر کے علماء سے متعلق بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تمام علماء کو برا بھلا کہنا غلط ہے ملک میں امن علماء اور فوج کی وجہ سے آیا ہے۔ عمران خان وزراء کا رویہ تبدیل کریں۔طاہر اشرفی نے چاند کے معاملے پر سائنس سے استفادہ حاصل کرنے کو جائز قرار دے دیا۔ ساتھ ہی ساتھ احتساب سے متعلق کہا کہ حکومت غیرجانبدار احتساب کرے، پوری قوم ساتھ دے گی۔چیئرمین علماء کونسل نے عمران خان کے پاکستان کو مدینہ کی ریاست بنانے کے خواب کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مذاق نہ بنایا جائے۔ پاکستان کو مدینہ کی ریاست بنانے کا خواب عمران خان ہی نہیں، قائد اعظم کا بھی تھا

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website