counter easy hit

امریکہ اور روس کے درمیان سرد جنگ کی ہوا پھر سے چل پڑی، عالمی دنیا سے جھٹکے دار خبر

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک) روس نےسردجنگ کےمعاہدےکی خلاف ورزی سے متعلق امریکی الزامات کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے مسترد کردیا ہے،، روس کا کہنا ہے کہ امریکہ ایسے بیان بازیوں سے باز رہے جس سے ماحول میں کشیدگی پیدا ہو،، غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس نےسردجنگ کےمعاہدےکی خلاف ورزی سے متعلق امریکی الزامات کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے مسترد کردیا ہے،، ترجمان روسی وزارت خارجہ ماریا زخارووا کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سےبےبنیادالزامات دہرائے جارہیں،امریکا نےالزامات کےکوئی ثبوت پیش نہیں کئے، انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئرفورس ٹریٹی عالمی استحکام اور سکیورٹی کیلئے بنیادی جز ہے،، ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا ٹریٹی سےعلیحدگی چاہتاہے جس کےلئے وہ حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کررہاہے،، واضح رہے کہ امریکی وزیرخارجہ نے روس پر انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئرفورس ٹریٹی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا تھا