counter easy hit

توہین رسالت کیس میں رہا ہو کر کنیڈا جا بسنے والی آسیہ مسیح وہاں کسی شہر میں نہیں رہیں گی

لاہور(ویب ڈیسک) آسیہ مسیح کی بیرون ملک روانگی سے متعلق ان کے وکیل سیف الملوک نے جرمن اخبار کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہنا ہے کہ آسیہ بی بی اس وقت کینڈا میں ہیں ۔ معلومات کے مطابق وکیل آسیہ مسیح نے خبر دیتے ہوئے کہنا ہے کہ آسیہ کی بیٹیاں پہلے سے ہی کینڈا جا چکی تھیں جبکہ سپریم کورٹ سے بری ہونے کے بعد آسیہ بیرون ملک روانہ ہوگئی تھیں ،کینڈین حکومت نے آسیہ کو سیاسی پناہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ کینیڈا کے ایک بشپ نے بتایا تھا کہ چونکہ کینیڈا میں بھی اسلام پسندوں کی جانب سے آسیہ پر حملے کا خدشہ ہے لہٰذا اس کی شناخت بدلی جا سکتی ہے اور وہ کسی گاﺅں میں رہے گی۔ سیف الملکوک کے مطابق آسیہ کے ساتھ اس کا شوہر بھی کینیڈا گیا ہے۔ وکیل کا کہنا ہے کہ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر وہ نہیں بتا سکتے کہ آسیہ کب اور کس وقت پاکستان سے گئی۔ اخبار کی معلومات کے مطابق اس سے پہلے جرمنی کی سیاسی جماعت کرسچن ڈیموکریٹ یونین کے رکن پارلیمنٹ ووکر کوڈر نے بتایا تھا کہ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر ہی آسیہ کسی باقاعدہ مسافر پرواز سے باہر نہیں جا سکتی ۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں کہ آسیہ کو کسی خصوصی طیارے سے پاکستان سے باہر لے جایا گیا یا وہ نام بدل کر عام پرواز سے گئی یا پھر اس نے اپنے نام سے ہی سفر کیا۔ آسیہ بی بی کے وکیل سیف الملوک سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا وہ اب پاکستان میں رہیں گے یا بیرون ملک چلے جائینگے ،انہوں نے کہا میں پاکستان میں ہی رہوں گا اور اقلیتوں کے تحفظ کیلئے بات کرتا رہوں گا۔