counter easy hit

سی پیک سے چین کی ‘خاموش سفارتکاری’ کا خاتمہ

پاکستان میں تعینات چینی سفارت کار عموماً ‘خاموش’ سفارتکاری پر عمل پیرا رہے ہیں لیکن چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے پر عمل درآمد میں تیزی آنے کے ساتھ ساتھ یہی چینی سفارت کار سوشل میڈیا پر اس کے دفاع کے لیے کافی متحرک ہوئے ہیں۔

The China's' quiet diplomacy eliminated from CPEC.

The China’s’ quiet diplomacy eliminated from CPEC.

_93057649_036375869-1اسلام آباد میں تعینات چین کے سفارت کار محمد لجیان ژاو نے ٹوئٹر پر اپنا تعارف میں لکھا ہے کہ ‘اگر آپ کو چین یا سی پیک سے متعلق معلومات چاہیے تو مجھے فالو کریں۔’ مئی 2010 سے شروع کیے گئے اس چینی اہلکار کے اکاؤنٹ کی ٹائم لائن اگر دیکھیں تو اس پر بھرپور انداز میں راہداری منصوبے سے متعلق ٹویٹس اور شائع ہونے والی خبروں کی تردید یا وضاحت کی گئی ہے۔

تازہ ترین بحث خیبر پختونخوا کے ضلع دیر پایان میں ایک پن بجلی کے منصوبے پر کام کرنے والے چینی مزدوروں کے بارے میں افواہیں ہیں کہ وہ اس کیمپ کے قیدی ہیں۔ محمد لجیان ژاو نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہے اور اسے دن کا بڑا مذاق قرار دیا۔ پاکستان سائبر فورس نامی اکاؤنٹ نے محمد لیجیان کے حق میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ‘انھیں ماضی میں چینی انجینئروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا اور ایک بات انہیں معلوم ہے کہ چینی ایماندار دوست ہیں’۔

ناصرف سوشل میڈیا بلکہ چینی سفیر اور سیمینارز اور اسلام آباد میں قائم مختلف تھنک ٹینک کے ذریعے بھی آج کل راہداری کے بارے میں ہونے والے ‘منفی پروپیگنڈا’ کو زائل کرنے کی کوشش میں مصرف دکھائی دیتے ہیں۔ ایسے ہی ایک سمینار میں بات کرتے ہوئے چین کے قائم مقام سفیر نے کہا کہ سی پیک پر کام ٹھیک ہو رہا ہے۔ ‘لیکن بعض لوگ اسے بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں’۔

محمد لیجیان ایک اور جگہ پر سی پیک میں پنجاب کو سب منصوبے دینے کے الزام کے بارے میں کہتے ہیں کہ ‘میرے نزدیک بلوچستان کو اس سے زیادہ فائدہ ہوگا تو کیا اس کا نام چین بلوچستان اقتصادی راہداری نہ رکھ لیا جائے’۔ بلوچستان کے بارے میں ہی ان کا کہنا تھا کہ’ صوبے کی اشرافیہ عام لوگوں کو بےوقوف بنانا چاہتی ہے’۔

چینی سفیر کی اہلیہ ڈیانہ باؤ بھی اپنے اکاونٹ سے لیجیان کے ٹویٹس کو ری ٹویٹ رہتی ہیں۔ چھالیس ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے والے چین کے لیے سوشل میڈیا پر سی پیک کے حق متحرک ہونا شاید بڑی ضرورت تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website