counter easy hit

چیمپئنز لیگ کا آغاز کل سے ہوگا

لاہور: ہاکی کے بڑے ایونٹ چیمپئنز لیگ کا آغاز کل سے ہوگا، افتتاحی میچ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان شام 5 بجے کھیلا جائے گا۔

ہاکی چیمپئنز لیگ کا 37 واں اور آخری ایڈیشن نیدر لینڈز میں شیڈول ہے، بڑے مقابلے کا آغاز پاک بھارت زور کے جوڑ سے ہوگا۔ دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ میں 18 بار مد مقابل ہوئیں جن میں سے 12 بار پاکستان جبکہ بھارت صرف 6 بار ہی جیت سکا، پاکستان کو تین بار چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل ہے، آسٹریلیا کی ٹیم سب سے زیادہ 14 بار ٹائٹل جیت چکی ہے۔