counter easy hit

اس برطانوی جوڑے نے اپنے نومولود بیٹے کا ایسا نام رکھ دیا کہ ہنگامہ برپا ہوگیا، مقدمات کا سامنا کرنا پڑ گیا کیونکہ ۔ ۔ ۔

لندن(ویب ڈیسک) پیغمبروں اور اولیائے کرام کے علاوہ ایسا کوئی انسان نہیں جسے ہرمعاشرے اور طبقے میں ایک جیسی عزت اور رتبہ حاصل ہو، ایسا ہی کچھ ہٹلر کیساتھ ہے جس نے کثیر تعداد میں یہودیوں کا مارا تھا، اب ایک برطانوی جوڑے نے اپنے نومولود بیٹے کا نام ہٹلر رکھ دیا جس پر نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا اور اس جوڑے کیخلاف مقدمہ بنادیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق برمنگھم کراؤن کورٹ میں‌ جاری مقدمے میں استغاثہ کی طرف سے جوڑے کو نئی طرز کی دہشت گردی کا مرتکب ٹھہرایا ہے۔ پولیس نے اپنی ابتدائی تفتیش میں‌ 22 سالہ ایڈم تھامس اور 38 سالہ کلاڈیو پر نیو نازی گروپ کا رکن ہونے کا الزام عائد کیا۔ بچے کی پیدائش کے بعد جوڑے نے نازی پرچم کیساتھ ایک تصویر بھی بنوائی اورنازی فوج کے انداز میں‌ سیلوٹ‌ بھی کیا۔یادرہے کہ اس تنظیم پر ملک میں پابندی ہے اور ماضی میں نیو نازی گروپ پر بم سازی کا الزام بھی عائد کیا جاچکا ہے۔

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔