counter easy hit

سلمان خان کے لیے دلہن مل گئی

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی والدہ اداکارہ کترینہ کیف کواپنے بیٹے کی دلہن بنانے کی خواہشمند ہیں۔سلمان خان کی شادی کا ناصرف ان کے گھروالوں بلکہ مداحوں کوبھی بے صبری سے انتظارہے، سلمان خان کی والدہ سلمیٰ خان کی بھی ہرماں کی طرح خواہش ہے کہ ان کے بیٹےکے سر پرجلد سہرا سجے اور وہ چاہتی ہیں کہ اداکارہ کترینہ کیف ان کی بہو بنے۔سلمان خان کی ماں کترینہ کیف کو بہت زیادہ پسند کرتی ہیں، کترینہ جب بھی سلمان کے گھر جاتی ہیں ان کی والدہ سے ضرور ملتی ہیں حالانکہ کترینہ اورسلمان خان میں اس سے قبل دوریاں آچکی ہیں اورکترینہ نے سلمان کو چھوڑ کر رنبیر کے ساتھ رہنا شروع کردیا تھا لیکن سلمیٰ خان کو اس بات سے کوئی اعتراض نہیں اور وہ اب بھی انہیں اپنی بہو بنانا چاہتی ہیں۔یاد رہے کہ صرف سلمیٰ خان نہیں بلکہ سلمان خان کے مداح بھی یہی چاہتے ہیں کہ کترینہ سلمان خان کی دلہن بنے۔سلمان خان اپنی ماں کاخواب پورا کرتے ہیں یا نہیں یہ تووقت ہی بتائے گا لیکن فی الحال انہیں اپنی ماں کی خواہش کے برعکس شادی میں کوئی دلچسپی نہیں ہے وہ کئی انٹرویوزمیں کہہ چکے ہیں کہ شادی صرف پیسوں کی بربادی ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق بے باک اداکاری سے مشہور ہونے والی اداکارہ نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانکشاف کیا کہ وہ ’آبسیسو کمپلیکس ڈس آرڈر‘ نامی بیماری میں مبتلا ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ صفائی ستھرائی کے معاملے میں بہت زیادہ حد تک جنونی ہے،دراصل یہ جنون (او سی ڈی) بیماری کی عکاسی ہے جس سے متاثرہ شخص ایک ہی کام کو بار بار کرتا ہے۔ودیا نے انکشاف کیا کہ وہ اپنی خوبصورتی کے لیے بہت زیادہ پریشان رہتی ہیں، وہ دن میں بار بار ہاتھ اور منہ دھوتی ہیں۔اداکارہ کے مطابق اُن کے ڈاکٹر نے بتایا اس مرض میں مبتلا شخص ایک ہی کام کو بار بار کرتے ہیں، جیسے اگر وہ کسی چیز کو دیکھنے لگیں تو اُسے بار بار دیکھتے رہتے ہیں۔ودیا بالن کے مطابق ڈاکٹر نے انہیں اپنا مکمل خیال رکھنے اور ایک ہی بات کو بار بار ذہن میں نہ لانے کی تاکید بھی کی۔اداکارہ کی قریبی دوست نے بھارتی میڈیا کو تصدیق کی کہ ودیا اس بیماری میں اس حد تک مبتلا ہیں کہ اگر انہیں گھر پر زرا بھی دھول نظر آجائے تو وہ سارے گھر کی صفائی ستھرائی میں لگ جاتی ہیں علاوہ ازیں اداکارہ کو گھر میں چپل پہن کر گھومنا بھی پسند نہیں اور نہ وہ کسی کو اس کی اجازت دیتی ہیں۔ادکارہ کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کوئی بھی شخص اس بیماری میں مبتلا ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے مریض کے سر پر کوئی بھی کام کرنے کا بھوت سوار ہوجاتا ہے، او سی ڈی کے مریض کو اپنی چیزیں کھونے کا بہت زیادہ خوف ہوتا ہے اس لیے وہ عام چیزوں کو بھی سنبھال کر رکھتے ہیں۔اداکارہ کے ڈاکٹر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ودیا کو اس بیماری سے لڑنے میں زیادہ وقت لگے گا، انہیں سب سے پہلے اپنا ہوا پانی تبدیل کرنا ہوگا تاکہ وہ دباؤ کے ماحول سے نجات حاصل کرسکیں۔