counter easy hit

سب سے بڑے حامی خواجہ آصف نے شریف خاندان کو بڑا دھچکا دے دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے رہنماخواجہ آصف نے کہاہے کہ پانامہ پر سپر یم کورٹ جانے کا فیصلہ غلط تھا ،یہ فیصلہ نواز شریف کا اپناتھا ، سیاستدانوں سے بھی غلط فیصلے ہوجاتے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پانامہ پر سپریم کورٹجانے کا فیصلہ غلط تھا ،یہ فیصلہ نواز شریف کا اپناتھا ، ان کی جانب سے بعض ایڈوائزر ز کی بات مانی گئی ، اکثریت سپریم کور ٹ جانے کے خلاف تھی ، سیاستدانوں سے بھی غلط فیصلے ہوجاتے ہیں، ڈیل اورڈھیل کی باتیں بے بنیاد ہیں، نواز شریف اورشہباز شریف اپنا کیس لڑ رہے رہیں۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے بارے میں جو بات کی ، میں اس پر قائم ہوں، مشرف نے سعودی عرب میں نواز شریف سے ملنے کی کوشش کی تھی لیکن مشرف کی کوشش کے باوجود نواز شریف نہیں ملے تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے ایم این ایز اسمبلی میں جنگ لڑرہے ہیں، پہلی بار یہ ہواہے کہ اسمبلی میں بجٹ پر بحث نہیں ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ مشرف بھی کہا کرتے تھے کہ نواز شریف کی سیاست ختم ہوچکی ہے ، حکومت میں وہ لوگ شامل ہیں جو ماضی میں مشرف کے ساتھ تھے ۔