counter easy hit

گائے کےگوشت کے بڑے برآمد کنندگان بھارتی ہندو

بھارت میں گائے ذبح کرنے پر آئے روز مسلمان قتل و تشدد کا نشانہ بنتےہیں جبکہ گوشت کی برآمد سے کروڑوں روپے کمانے والی کمپنیاں خود ہندو چلارہے ہیں ۔

The big exporters of Indian cattle, Indian Hindusکشمیر واچ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق گوشت کے زیادہ تر بڑے ایکسپورٹر ہندو ہیں جنہوں نے گمراہ کن نام رکھے ہوئے ہیں۔

بڑی کمپنیوں میں الکبیر پرائیوٹ لمیٹڈ، عربین ایکسپورٹر، النور اور اسٹینڈرڈ فروزن ہیں جو سب کی سب ہندوؤں کی ملکیت ہیں۔

بھارت سے ہر سال اٹھارہ لاکھ پچاس ہزار میٹرک ٹن گوشت دوسرے ممالک بھیجا جاتا ہے۔

ایک طرف ہندو اس کاروبار سے مال بنارہے ہیں تو دوسری طرف گائے ذبح کرنے اور گوشت کھانے کے نام پر انتہا پسند بھارت میں مسلمانوں کی جانیں لے رہے ہیں ۔