counter easy hit

راجن پورمیں ڈاکوؤں نے چوکی پر حملہ کرکے 7 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا

راجن پور: روجہان میں کچے کےعلاقے میں ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پرحملہ کر کے 7 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔

The bandits attacked the checkpoint and kidnapped 7 policemen in Rajanpur

The bandits attacked the checkpoint and kidnapped 7 policemen in Rajanpur

راجن پورمیں کچے کے علاقے میں ڈاکووں نے پولیس چوکی پرحملہ کردیا، پولیس اور ڈاکؤوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد ڈاکو 7 پولیس اہلکاروں کواغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔ اغواہونے والے پولیس اہلکاروں میں ایلیٹ فورس کے اہلکارلقمان ، ذیشان، شاکر، صابر، جمشید ، صفدرنائچ اوراے ایس آئی مزمل شامل ہے۔ پولیس اورایلیٹ فورسزکی جوانوں کی بھاری نفری کچے میں پہنچ گئی جہاں ڈاکؤوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے جب کہ کچے کے داخلی اورخارجی راستوں کو بند کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کچے کے علاقے میں آئے روزڈاکؤوں اورپولیس کے درمیان مقابلے جاری رہتے ہیں جب کہ گزشتہ سال پاک فوج کے گرینڈ آپریشن کے دوران ان ڈاکؤوں کے سرغنہ چھوٹوگینگ نے ہتھیات ڈال دیئے تھے تاہم اس کے ساتھی پھر سے علاقے میں سرگرم ہوگئے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website