counter easy hit

سروین چاولہ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع،

ممبئی (شوبز ڈیسک) پہلے پنجابی فلموں سیدھے سادھے اور بعد میں بالی وڈ کی فلموں میں بولڈ کردار نبھا کر مشہور ہونے والی سروین چاولہ بھی ماں بننے والی ہیں، اداکارہ کی جانب سے ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں انکے ساتھ انکے شوہر اور ساتھ مین بے بی بممپ بھی نظر آرہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سروین چاولہ نے 2015 میں معروف بزنس مین اکشے ٹھاکر کے ساتھ شادی کر لی تھی، انکی شادی کو چار سال کا عرصہ گزر چکا ہے، اور اب جا کر انکے ہاں ننھے مہمان کی آمد کی خبر آئی ہے، اس ھوالے سے سروین چاہولہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ننھے مہمان کی آمد سے قبل ہی یوگا کلاسز کا آغاز کر دیا ہے، جب کے ننھے مہمان کو لے کر تیاریوں کا بھی آغاز کر دیا گیا ، اداکارہ اور انکے شوہر کی جانب سے ننھے مہمان کی آمد سے قبل ہی پورے گھر کو متلف کھلونے، سینریوں سے سجا دیا گیا ہے ۔