counter easy hit

پاک فوج کے اعلان نے پورے بھارت میں صف ماتم بچھا دی

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ آج بھارتی میڈ یا نے ڈی جی آئی ایس پی آر پریس کانفرنس کو نشر نہیں کیا، بلکہ وہاں کے صحافیوں نے اپنے نیوز روم میں بیٹھ کر پریس کانفرنس دیکھی جس کے بعد وہاں کافی پریشانی پیدا ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے بعد بھارت میں کھلبلی مچ گئی ہے ، اور بھارتی صحافی پاکستان میں لوگوں کو فون کر کر کے پوچھ رہے ہیں کہ اب کیا ہو گا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ بھارتی میڈ یا ہاوسز کو ڈی جی آئی ایس پی آر کی گزشتہ پریس کانفرنس دیکھانے پر نوٹسز جاری ہوئے تھے ، لہذا آج بھارتی میڈ یا نے پریس کانفرنس کو نشر نہیں کیا ، لیکن وہاں کے صحافیوں نے اپنے نیوز روم میں بیٹھ کر پریس کانفرنس دیکھی ، جس کے بعد وہاں کافی پریشانی پیدا ہو گئی ،انہوں نے کہا کہ آج گفتگو کے دوران میجر جنرل آصف غفور باجوہ کافی سنجیدہ دکھائی دے رہے تھے اور اب جو باتیں انہوں نے کی ہیں ، لازمی طور پر ان پر عمل بھی کیا جائے گا ، کیونکہ اب پاکستانی لوگ چاہتے ہیں کہ بھارت کو جواب دینا چاہیے ، پاکستانی عوام میں پہلے جنگی جنون نہیں تھا لیکن اب بھارت نے جو کیا ہے اس کے بعد پاکستان میں بھی ایسی باتیں ہو رہی ہیں کہ بھارت کو جواب دیا جائے۔ اب اس معاملے پر اپوزیشن اور حکومت بھی ایک پیج پر ہے ، خیال رہے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاکستان اوربھارت کےدرمیان حالات میں کشیدگی چل رہی تھی،وزیراعظم اس حوالے سے قوم کو اعتماد میں لے چکےہیں، بھارت دشمنی میں بھی بےوقوفی اورجھوٹ کا سہارا لیتا ہے،بھارت کو واضح کیاتھا کہ اگر حملہ ہوا تو فوری جواب آئیگا، وزیر اعظم نے کہا آپ نے حملہ کیا ہم سوچیں گے نہیں ،جواب دیں گے،بھارت آئے پاکستان کی فضا میں 21 منٹ رہ کردکھائے،بھارت کوچیلنج کرتےہیں آئیں 21 منٹ تک پاکستان کی فضائی حدود میں رہ کر دکھائیں، بھارتی طیاروں نے ایل او سی کوکراس کیا،ریڈار پر ان کی پہلی پوزیشن لاہور سیالکوٹ سیکٹر کی جانب بڑھتے ہوئے دیکھی گئی، رات کے وقت ہماری ٹیم معمول کی پرواز پر تھی۔میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ حالات کی کشیدگی کے پیش نظرپیٹرولنگ پر تھی، بھارت کا مقصد ایسی جگہ پرحملہ کرنا تھا جہاں وہ دعویٰ کرسکے دہشتگردوں پرحملہ کیا،جبا کےمقام پر بھارتی طیارے کے چار بم گرے، گزشتہ رات بھی ہماری پیٹرولنگ ٹیم معمول کی پرواز پر رہی ، بھارت کا دعویٰ ہےکہ 350 دہشتگرد مارے ہیں اورایک ٹھکانہ بھی تباہ کیا،جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے۔