counter easy hit

امریکی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ نے مخالفین کے ہوش اُڑا دیئے

The American TV special report smashed the opponents

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے قبل ہی امریکی میڈیا پر چھا گئے، ایک امریکی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم واشنگٹن کا دورہ کر رہے ہیں، اس رپورٹ میں وزیراعظم عمران خان کی سیاست میں جدوجہد اور ان کی کامیابیوں کے بارے میں بھی بتایاگیا، رپورٹ میں بتایا گیا عمران خان اپنی دیانتداری سے جانا جاتا ہے، عمران خان کا مقصد پاکستان کو کرپشن فری بنانا ہے، عمران خان نے اپنی کیرئیر کا آغاز کرکٹ سے کیا اس کے بعد اپنی مسلسل جدوجہد سے وہ پاکستان کے وزیراعظم بن گئے، رپورٹ میں کہا گیا کہ افغانستان کا امن پاکستان سے جڑا ہوا ہے، عمران خان پاکستان کی بہادر اور دیانتدار لیڈر شپ ہے اس لیڈر شپ نے اپنے خطے میں امن قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس رپورٹ میں عمران خان کی کرکٹ سے لے کر شوکت خانم، نمل اور سیاست کا ذکر موجود ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان امریکہ دورے کے لیے نجی ائیر لائن کی کمرشل پرواز پر سفر کریں گے۔ نعیم الحق نے بتایا ہے کہ عمران خان امریکہ دورے پر جانے کے لیے خصوصی طیارہ استعمال نہیں کریں گے۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے تمام وزرائے اعظم بیرونِ ملک دوروں کے لیے خصوصی طیارے استعمال کرتے تھے جس پر کروڑوں روپے خرچ آتا تھا لیکن اب وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان امریکہ دورے کے لیے نجی ائیر لائن کی کمرشل پرواز پر سفر کریں گے۔اس سے پہلے کہا گیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان دورہامریکہ کے لیے پاک فوج کا چھوٹا طیارہ استعمال کریں گے۔اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا کہ ماضی میں امریکہ کے دورے کیلئے وزیراعظم پی آئی اے کا جہاز استعمال کرتے تھے جس سے ادارے کو نقصان ہوتا تھا۔وزیراعظم عمران خان امریکہ کے دورے کیلئے پاک فضائیہ کا چھوٹا طیارہ استعمال کریں گے, پچھلی حکومتوں نے بیرون ملک دوروں پر پی آئی اے کو غلط استعمال کیا تھا جس کی وجہ سے ادارے کو نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ امریکی حکام نے ائیرپورٹ کا دورہ کرکے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی امریکہ، نیویارک کیلئے براہ راست پروازیں شروع کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ قطر سے ائیرپورٹ کو اپ گریڈ کرنے کی بات کی مگر ائیرپورٹ کسی کے حوالے نہیں کیا جارہا، سول ایوی ایشن اتھارٹی کو دو حصوں میں تقسیم کیا جارہا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website